آسٹیوپوروسس کے ساتھ زندگی کیسے گزاری جائے؟
آسٹیوپوروسس کی وجہ سے آپ کی ہڈیاں کمزور پڑ جاتی ہیں. اس کمزوری کی وجہ سے ان کا ٹوٹنا آسان ہو جاتا ہے. کیلشیم کی کمی بھی ہو جاتی ہے. یھاں تک کہ جب آپ کھانستے ہیں یا کچھ اٹھانے کے لئے جھکتے ہیں تو بھی درد ہوتا ہے. لہذا یہ بہت تکلیف دہ مرض ہے.
ریڑھ کی ہڈی
ریڑھ کی ہڈی اس مرض کا باآسانی نشانہ بن جاتی ہے. اس سے کمر میں شدید درد رہتا ہے اور آپ کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا انداز بھی خراب ہو جاتا ہے. اس سے آپ کا قد بھی کم ہو جاتا ہے.
کولہے
اس سے کولہوں پہ بھی درد ہوتا ہے اور آپ کے لئے چلنا مشکل ہو جاتا ہے.
کلائی
اگر کلائی میں درد ہو تو آپ کے لئے بہت سے کام مشکل بن جائیں گے. روز مرہ کے کاموں میں منفی اثرات پڑیں گے.
آپ اس وقت خوف زدہ ہو رہے ہوں گے. لیکن پریشانی کی بات نہیں کیوں کہ آپ چند تجاویز پہ عمل کر کے آرام پا سکتے ہیں.
اپنی خوراک کو صحت مند رکھیے. ایسا کھانا کھائیں جس میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو. جیسا کہ سبز سبزیاں، پنیر، دودھ، خشک میوے اور مچھلی. دھیان رہے کہ یہ آپ کے کھانے میں شامل ہو.
آپ نے کہیں دفع سنا ہو گا کہ وٹامن ڈی آپ کی صحت کے لئے بہترین ہے. یہ بالکل درست ہے. وٹامن ڈی آپ کے جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے.
اگر آسٹیوپوروسس کا مرض حد سے بڑھ جائے گا تو یہ تجاویز آپ کے کام نہیں آنے والی. لہٰذا KKT تشریف لائیں اور علاج بنا درد کروائیں.