کاربونیٹڈ مشروبات کمر درد کی وجہ ہے!
کاربونیٹڈ مشروبات سے زیادہ لذیذ آپ کو کوئی شربت نہیں لگتا ہو گا. کوکا کولا اور پیپسی جیسی نام ہماری زندگی کا حصّہ بن چکے ہیں. پاکستان کے ہر گھر میں کم از کم ایک ایسی بوتل ضرور پائی جاتی ہے تا کہ مہمانوں کی خدمت کر سکیں یا پھر کسی تلی ہوئی چیز کے ساتھ خود پی سکیں. لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے لئے بہتر نہیں ہے. اس میں کچھ ایسے کیمکل ہوتے ہیں جن کے منفی اثرات ہماری کمر پر پڑتے ہیں.
آپ صحت مند مشروبات کو چھوڑ دیں گے
دودھ، جوس اور یھاں تک کہ پانی کو بھی ہم اپنی زندگی سے نکال دیتے ہیں. آپ جانتے ہیں پھر کہ نتائج کیا ہوں گے. اگر صحت مند مشروب آپ کی صحت کا حصّہ نہیں ہوں گے تو صحت خراب ہونے کے امکانات ہیں. لہٰذا اپنی صحت کے لئے درست فیصلہ لازمی ہے.
کیلشیم کی کمی ہو جائے گی
کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے. اس طرح آپ کو ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا. کاربونیٹڈ مشروبات میں کیلشیم نہیں ہوتی. اس میں بس کیمیکلز ہوتے ہیں جو رنگ اور ذائقہ کے لئے ہوتے ہیں.
موٹاپے کا خطرہ ہے
موٹاپا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا. اس کا تعلق ذہنی دباؤ سے ہے اور پھر نتائج تو آپ جانتے ہیں. جسم میں زیادہ چربی ہونا بھی کمر کے لئے خطرے کی وجہ ہے. آپ کے جوڑوں پر بھی بھی دباؤ پڑ جاتا ہے.
لیکن ڈرنے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کی کمر کو شدید درد کا سامنا ہے تو KKT تشریف لے جایئے، کیونکہ یہ آرتھوپیڈک ریڑھ کی ہڈی کا مرکز بغیر درد کے علاج کرتا ہے.