بٹوے کا آپ کی پچھلی جیب میں ہونا، ٹھیک نہیں!
بٹوے کو اٹھانا بہت آسان کام ہے. اس میں آپ اپنی ضروری اشیاء رکھ سکتے ہیں. لیکن اگر آپ نے زیادہ پیسے رکھنے ہوں تو آپ کے لئے مسئلہ بن سکتا ہے کیونکہ اس سے سائز بڑھ جائے گا.
سکے، پیسے اور کاغذات بٹوے میں رکھنا بہت آسان کام ہے لیکن ہم اس بات کو نظرانداز کر دیتے ہیں کہ یہ آپ کے کولہوں اور کمر کے نچلے حصّے پر دباؤ ڈال رہا ہے. درد کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی شیاٹیک نرو پر زور پڑتا ہے، مطلب کہ آپ شیاٹیکا کے شکار بن جاتے ہیں. یہ درد پھر نیچے ٹانگ کی طرف چلا جاتا ہے اور شدد سے محسوس ہوتا ہے.
اس سے کیسے بچا جائے؟
شیاٹیکا سے بچنے کے لئے آپ کو چاہئے کہ آپ بٹوے کو اپنی جیب سے نکال لیں جب بھی آپ بیٹھنے لگیں یا گاڑی چلانے لگیں. آپ سامنے والی جیب میں بھی نہ رکھیے کیوںکہ اس سے آپ کو چبھنے کا خطرہ ہے. آپ بس ایک چھوٹا سا بٹوا خریدیں جس کو آسانی سے اٹھا سکیں.
حل…
- آپ ہمیشہ ایک چھوٹا سا بٹوا اپنے پاس رکھا کریں.
- بیٹھنے سے پہلے بٹوے کو باہر نکال لیں.
- بس ضروری اشیاء کو اپنے بٹوے میں رکھیے جیسے اہم کارڈز اور کچھ پیسے.
اگر آپ دباؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کیجئے. اس طرح آپ کی صحت پر مثبت اثرات پڑیں گے. اگر آپ کے کام کچھ بھی نہیں آ رہا تو آپ کو چاہئے کہ کے-کے-ٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں اور اپنی اپائنٹمنٹ بک کروائیں. علاج ہم کریں گے اور آرام آپ پائیں گے.